مظفرگڑھ۔ 26 فروری (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر چیف انجینئرپلائنگ اینڈانجینئرنگ میپکو (پی اینڈ ای) سرکل مانیٹرکی سربراہی میں اور سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ کی نگرانی میں میپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈآپریشن اورمیپکونادہندگان کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے،
ترجمان میپکو سرکل مظفرگڑھ کے مطابق میپکو ڈویژن مظفرگڑھ،میپکو ڈویژن کوٹ ادو،میپکو ڈویژن لیہ،میپکوڈویژن علی پور،میپکوڈویژن خان گڑھ میں آپریشن کے دوران 07 ستمبر 2023ء سے 24 فروری 2024ء تک مہم کے دوران 1732 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،جن پر مجموعی طورپر 08 کروڑ 73لاکھ 32 ہزار07 سو 04 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا۔جس میں سے مجموعی طو رپر 07 کروڑ 21 لاکھ 54 ہزار07 سو87نروپے سے زائدکی رقم وصول کی جاچکی ہے۔
میپکو سرکل مظفر گڑھ میں1732 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوائے گئے جن میں سے 1652 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا ہے،اور 1449 بجلی چوروں کو میپکوسرکل مظفرگڑھ کی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران گرفتار کیا ہے۔میپکو سرکل مظفر گڑھ میں 1656 گھریلو صارف بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ 60 کمرشل، 09 ٹیوب ویل اور07 صنعتی یونٹ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئے۔