اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار 500کیوسک اور اخراج8 ہزار 500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار500کیوسک اور اخراج 14 ہزار 500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار800 کیوسک اور اخراج 2 ہزارکیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1442.17 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.871ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1114.90 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.670 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.034 ملین ایکڑ فٹ ہے۔