لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو رکوانے کی درخواست مسترد کر دی

132

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو رکوانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پرسوموار کو فیصلہ سنایا۔ درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا ۔لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔