اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اوسی اےسی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ …
پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 15فیصد کی کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اوسی اےسی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 5.95 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔
فروری میں پی ایس او کے 0.57 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔ جنوری میں پی ایس او کے 0.66 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے 2.17 ملین ٹن پٹرول ، 2.25 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.17 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے 2.24 ملین ٹن پٹرول ، 2.42 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.83ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔








