اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے آئرلینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ڈبلن ٹیک سمٹ‘‘ میں شرکت کے لئے8 مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 2روزہ نمائش آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں 29 تا 30 مئی تک جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشنز ، آرٹیفیشل انٹیلجنس اینڈ مشین لرننگ ،ای کامرس ، موبائیل …
ڈبلن ٹیک سمٹ میں شرکت کے لئے8مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے آئرلینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ڈبلن ٹیک سمٹ‘‘ میں شرکت کے لئے8 مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 2روزہ نمائش آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں 29 تا 30 مئی تک جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشنز ، آرٹیفیشل انٹیلجنس اینڈ مشین لرننگ ،ای کامرس ، موبائیل ایپ ڈویلپمنٹ اور ہیلتھ ٹیک سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








