اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو255.40 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.50 فیصدکم …
کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں معمولی کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو255.40 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.50 فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدت سے ملک کو272.014 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جنوری میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 37.47 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبر2023 میں 36.69 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 37.39 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کامجموعی حجم 460.36 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں فٹ بالز کی برآمدات سے ملک کو142.56 ملین ڈالرحاصل ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 138.82 ملین ڈالرتھا، اسی طرح دستانوں کی برآمدات کاحجم 42.72 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 49.49 ملین ڈالرتھا۔








