ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکر عبداللہ(کل) ایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

131
ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکر عبداللہ(کل) ایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیرجمال بیکر عبداللہ (کل) جمعہ 8 مارچ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کا دورہ کریں گے،اکنامک سیکشن سے Kalkidan Tadesse بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،نائب صدر زین افتخار،نائب صدر قر العین،ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی و جنرل باڈی ممبران اور ٹریڈ باڈیز کے عہدیداروں سے میٹنگ کریں گے۔

ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا کہ اجلاس کا مقصد پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دو طرفہ باہمی تجارت کا فروغ،نئے مواقع اور برآمدات کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کی راہ ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے بے شمار مواقع موجود ہیں،ایف پی سی سی آئی ملکی برآمدات میں اضافے اور معیشت کی بہتری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔