کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 162 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں پر 124 رنز بنا لئے

کرائسٹ چرچ۔8مارچ (اے پی پی):کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 162 بناکر آئوٹ ہوگئی ،آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنالئے اور اس کو کیوی اننگز کا سکور برابر کرنے لئے 38 رنز کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے پانچ …

کرائسٹ چرچ۔8مارچ (اے پی پی):کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 162 بناکر آئوٹ ہوگئی ،آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنالئے اور اس کو کیوی اننگز کا سکور برابر کرنے لئے 38 رنز کی ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائے، ٹام لیتھم نے 38 ،میٹ ہنری نے 29 رنز بنائے، آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزل و ڈ نے پانچ، مچل سٹارک نے تین جبکہ پیٹ کمنز اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا کی طر ف سے مارنس لبوشین 45 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے تین کھلاڑی آئوٹ کئے۔جمعہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹام لیتھم اور ویل ینگ نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا جبکہ کینگروز کی طرف سے مچل سٹارک نے بائولنگ اٹیک کیا۔ ول ینگ نے 14،ٹام لیتھم نے38 ، راچن رویندرا4، ڈیرل مچل4، کین ولیم سن17، گلین فلپس2، سکاٹ کوگیلائجن صفر،ٹام بلنڈل 22 اورکپتان ٹم ساؤتھی نے26 رنز بنائے۔ میٹ ہنری آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 29 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ، بین سیئرزبغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزل و ڈ نے پانچ، مچل سٹارک نے تین جبکہ پیٹ کمنز اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔جواب میں آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز کا آغاز سٹیون سمتھ اور عثمان خواجہ نے کیا۔سٹیون سمتھ 11رنز بناکر بین سیئرزکی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے،عثمان خواجہ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو میٹ ہنری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،

کیمرون گرین 25 رنز بناکر میٹ ہنری کی گیند کا نشانہ بنے۔ٹراوس ہیڈ 21 رنز بناکر میٹ ہنری کی گیند پر ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے کیوی اننگز کے سکور 162 رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنالئے تھے اور اس کو کیوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 38 رنز کی ضرورت تھی۔

مارنس لبوشین 45 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے تین جبکہ بین سیئرز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں