فروری 2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر 2.2 ارب ڈالر رہیں، سٹیٹ بینک

کراچی۔ 08 مارچ (اے پی پی):فروری2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ بینک دولت پاکستان سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق نمو کے لحاظ سے فروری 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بماہ بنیاد پر 6.2فیصد کمی اور سال بسال بنیاد پر 13فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 24 کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد …

کراچی۔ 08 مارچ (اے پی پی):فروری2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ بینک دولت پاکستان سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق نمو کے لحاظ سے فروری 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بماہ بنیاد پر 6.2فیصد کمی اور سال بسال بنیاد پر 13فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 24 کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 18.1ارب ڈالر کی رقم آئی۔فروری 2024 کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب 539.8ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 384.7ملین ڈالر، برطانیہ 346.0ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے287.4ملین ڈالر موصول ہوئیں۔