پاکستان سپر لیگ سیزن نائین،ٹریفک پولیس کا ٹریفک کے لئے پلان جاری

کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ سیز ن نائن کے میچز 18مارچ تک نیشنل بینک اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم) کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ٹریفک پلان کے تحت سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہی گی،اس کے علاوہ کراچی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کیلئے گاڑیوں اور موٹرسائیکل پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری …

کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ سیز ن نائن کے میچز 18مارچ تک نیشنل بینک اسٹیڈیم (نیشنل اسٹیڈیم) کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ٹریفک پلان کے تحت سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہی گی،اس کے علاوہ کراچی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کیلئے گاڑیوں اور موٹرسائیکل پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کارساز سے آنے والے شائقین کرکٹ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گرانڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ)سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گرائونڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔نیوٹائون سے آنے والے حضرات اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے آغا خان ہاسپٹل کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر /چائنا گرائونڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔اسکے علاوہ شائقین کرکٹ کے لیے ایکسپو سینٹر پارکنگ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

اب شائقین اپنی کار/موٹر سائیکل ایکسپو سینٹرمیں پارک کریں گے۔ وہاں سے شٹل سروس کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا ۔ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ۔ لیاقت آباد نمبر 10سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ۔کارساز سے اسٹیڈیم ۔ ملینیم تا نیو ٹائون۔ اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں۔ اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ دئیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس راہنما 1915ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice،واٹس ایپ 03059266907 یاایف ایم ریڈیو 88.6سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔

مزید خبریں