ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 41فیصد کمی ،حجم 46417 یونٹس رہا،رپورٹ

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 41فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان آٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک ملک میں کاروں کے 46417 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 41فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان آٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک ملک میں کاروں کے 46417 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں کاروں کے 78575یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ۔فروری 2024 میں 7953یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو جنوری کے مقابلے میں 2 فیصد اور گزشتہ سا ل فروری کے مقابلے میں 118فیصد زیادہ ہے۔

جنوری میں ملک میں کاروں 7802 یونٹس اور گزشتہ سا ل فروری میں 3642 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ 8 ماہ میں 1300سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کاروں کے 20373 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کاروں کے 36999 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایک ہزار سی سی کے 4786یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلے میں 53فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000 سی سی کے 10291یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 1000سی سی سے کم پاور کی 21258یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کے 31285 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔