اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 19فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2024 میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کاحجم 540 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 455 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ جنوری …
سعودی عرب، پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں فروری کے دوران سالانہ بنیادپر 19فیصد اضافہ
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 19فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2024 میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کاحجم 540 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 455 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں سعودی عرب سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 8فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
جنوری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 587 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو فروری میں کم ہو کر 540 ملین ڈالرہو گیا۔ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کاحجم 4.381 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.435 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندر پارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 18.083 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں 18.308 ارب ڈالر تھا۔









