اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 69 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے …
پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 69 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں روس، یوکرین، ہنگری اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کو414.55ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.63 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک کو388.74ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں،
اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2024 میں مشرقی یورپ کے ممالک کو60.59 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ہوئیں جودسمبرمیں 59.87ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 48.85 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2023 میں مشرقی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو659.74ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر862.48 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 69.22 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر509.67 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہواتھا۔ جنوری میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 220.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 137.92 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 170.22ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں مشرقی یورپ سے درآمدات پر1.007 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔









