جنیوا۔17مارچ (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبرئیس نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملے کا منصوبہ انسانی بنیادوں پر ختم کر دے کہ رفح شہر میں اس وقت غزہ کے پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی رفح پناہ لیے ہوئے ہے۔العربیہ کے مطابق ایکس پر لکھے گئے اپنے بیان میں عالمی صحت کے سربراہ نے کہا کہ میں ان …
اسرائیل رفح پر حملے کے منصوبے سے باز رہے، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
جنیوا۔17مارچ (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبرئیس نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملے کا منصوبہ انسانی بنیادوں پر ختم کر دے کہ رفح شہر میں اس وقت غزہ کے پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی رفح پناہ لیے ہوئے ہے۔العربیہ کے مطابق ایکس پر لکھے گئے اپنے بیان میں عالمی صحت کے سربراہ نے کہا کہ میں ان رپورٹس کے سامنے آنے پر سخت تشویش محسوس کرتا ہوں کہ اسرائیل رفح پر زمینی حملہ کرنے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس انتہائی گنجان آباد ہو چکے شہر میں تشدد کو بڑھانا مزید ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اس لیے انسانیت کی بنیاد پر ہم اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل اس حملے کی طرف نہ بڑھے بلکہ امن کے لیے کام کرنے کی طرف بڑھے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ حملے سے پہلے آبادی کا انخلا کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بھی اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ کیونکہ کم از کم 12 لاکھ لوگ جو اس وقت رفح میں رہ رہے ہیں ان کے پاس کوئی اور جائے پناہ نہیں ہے کہ یہ وہاں منتقل ہو جائیں۔واضح رہے اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اس وقت رفح میں 15 لاکھ فلسطینی غزہ کے مخلتلف علاقوں سے پناہ کے لیے رفح میں منتقل ہو کر رہ رہے ہیں۔








