ماسکو ۔18مارچ (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ فرانس یوکرین کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے ۔ تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نےفرانسیسی رہنما کے تازہ ترین اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے جس میں ایمانویل میکرون نے کہا تھا کہ وہ روس سے پیرس اولمپکس کے دوران یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں گے، کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ فرانس کے …
فرانس یوکرین کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے ، روس

مزید خبریں
ماسکو ۔18مارچ (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ فرانس یوکرین کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے ۔
تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نےفرانسیسی رہنما کے تازہ ترین اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے جس میں ایمانویل میکرون نے کہا تھا کہ وہ روس سے پیرس اولمپکس کے دوران یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں گے، کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ فرانس کے صدر کو مشورہ دینا چاہیں گی کہ وہ بھی یوکرین کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی بند کردیں اور انہیں مشرق وسطیٰ کے تنازع میں فریقین کو جنگ بندی کے معاہدے کی تجویز دینی چا ہیے۔








