دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

95
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشما ر جاری کر دیئے۔ پیرکوجاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار100 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10 ہزار 400کیوسک اور اخراج10 ہزار 400کیوسک،

خیرآباد پل پر پانی کی آمد 18 ہزار800 کیوسک اور اخراج 18 ہزار800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار800 کیوسک اور اخراج28 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار100 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1430.56 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.546ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1089.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.267 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.20 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.044 ملین ایکڑ فٹ ہے۔