31.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن فراہمی کا 50...

وزیر اعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن فراہمی کا 50 فی صد ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر لاہور

- Advertisement -

لاہور۔ 18 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن فراہمی کا 50 فی صد ٹارگٹ مکمل کرلیاگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد راشن بیگ حقداروں تک ان کی دہلیز تک فراہم کردیئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سٹیل سائیلوز میں قائم گودام کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد حقداروں کو ماہ رمضان میں راشن بیگ فراہمی ٹارگٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ راشن کی کوالٹی اور بروقت فراہمی پر زیرو ٹالرنس ہے۔رضوان قدیرنے کہا کہ یونین کونسلز کی سطح پر ڈسٹری بیوشن کیلئے خصوصی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع ملتان نگہبان رمضان پیکج کی ترسیل میں بہترین پوزیشن پر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے رمضان بازار میں بھی سستا آٹا پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے۔ رمضان بازار میں فئیر پرائس شاپ پر شہریوں نے ریکارڈ خریداری کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کو 10لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ عائد کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=449196

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں