ملتان پولیس نے 02منشیات فروش گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کر لی ، مقدمہ درج

161
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ملتان۔ 21 مارچ (اے پی پی):پولیس تھانہ مخدوم رشید نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم مقصود احمد سے 1300 گرام چرس اور ملزم رب نوازسے 1200 گرام چرس برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید محمد امین نےاپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے برآمدگی کی۔گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس کی جارہی ہے۔