سوئس لائف کا منافع میں اضافے کے بعد شیئر ہولڈرز کیلئے اضافی ڈیویڈنڈ کا فیصلہ

زیورخ ۔ 06 مارچ (اے پی پی) سوئٹزر لینڈ کی لائف انشورنس کمپنی ” سوئس لائف“ نے خالص منافع میں اضافے کے بعد شیئر ہولڈرز کو 11 سوئس فرانک فی حصص ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2016 ءمیں اس کا خالص منافع 926 ملین سوئس فرانک (915 ملین ڈالر) رہا جو 2015 ءکی نسبت 5 فیصد زیادہ ہے جس کے بعد کمپنی …

زیورخ ۔ 06 مارچ (اے پی پی) سوئٹزر لینڈ کی لائف انشورنس کمپنی ” سوئس لائف“ نے خالص منافع میں اضافے کے بعد شیئر ہولڈرز کو 11 سوئس فرانک فی حصص ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2016 ءمیں اس کا خالص منافع 926 ملین سوئس فرانک (915 ملین ڈالر) رہا جو 2015 ءکی نسبت 5 فیصد زیادہ ہے جس کے بعد کمپنی نے شیئرہولڈرز کو 11 سوئس فرانک فی حصص منافع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ منافع ماہرین کی جانب سے 10.10 سوئس فرانک فی حصص کے پیشگی اندازوں سے زیادہ ہے جبکہ 2015 ءمیں ڈیویڈنڈ کی شرح 8.5 سوئس فرانک فی حصص رہی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply