شکاگو ۔ 07 مارچ (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ موسمی خدشات کے باعث مقامی فصل کی کٹائی میں تعطل کا امکان ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مئی کیلئے سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے سودے 5 سینٹ بڑھ کر 4.58 ڈالر فی بشل طے پائے۔مئی کیلئے سویا بین کے سودے 1.5 سینٹ بڑھ کر 10.39 ڈالر فی بشل طے …
امریکا میں گندم اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
شکاگو ۔ 07 مارچ (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ موسمی خدشات کے باعث مقامی فصل کی کٹائی میں تعطل کا امکان ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مئی کیلئے سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے سودے 5 سینٹ بڑھ کر 4.58 ڈالر فی بشل طے پائے۔مئی کیلئے سویا بین کے سودے 1.5 سینٹ بڑھ کر 10.39 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں اسی عرصے کیلئے مکئی کے سودے 3.25 سینٹ گر کر 3.77 ڈالر فی بشل طے پائے۔








