لاہور۔7اپریل (اے پی پی):اے آر وائی کمیونیکیشنز نے شفاف ٹینڈر عمل کے بعد نیوزی لینڈ کی مینز اور ویسٹ انڈیزکے خلاف ویمنز کرکٹ سیریز کے میڈیا حقوق حاصل کرلئے ہیں ۔ترجمان کیمطابق اس معاہدے کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان18 اپریل سے27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں مردوں کے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور پاکستان ویمنز بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز جو 18 اپریل سے 3 مئی …
اے آروائی نے نیوزی لینڈ کی مینز اور ویسٹ انڈیزکے خلاف ویمنز کرکٹ سیریز کے میڈیا حقوق حاصل کرلئے

مزید خبریں
لاہور۔7اپریل (اے پی پی):اے آر وائی کمیونیکیشنز نے شفاف ٹینڈر عمل کے بعد نیوزی لینڈ کی مینز اور ویسٹ انڈیزکے خلاف ویمنز کرکٹ سیریز کے میڈیا حقوق حاصل کرلئے ہیں ۔ترجمان کیمطابق اس معاہدے کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان18 اپریل سے27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں مردوں کے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور پاکستان ویمنز بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز جو 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں ہوگی کے تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اے اسپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر ہونگے جو ملک کا سب سے بڑا ایچ ڈی سپورٹس چینل ہے۔
پی سی بی اور اے آر وائی کمیونیکیشنز کے درمیان شراکت داری کا آغاز 2022 ء میں ہوا تھا جب ملک کے سب سے مقبول اور بااثر نیٹ ورکس میں سے ایک نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے میڈیا حقوق حاصل کئے تھے۔ترجمان کے مطابق میڈیا رائٹس کا یہ معاہدہ ان کے درمیان پچھلی سیریز کے مقابلے میں نمایاں41 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے اور یہ پی سی بی کی سیلز کی مہارت کی عکاسی کرتا ہے جو آنے والی ہوم سیریز سے زیادہ سے زیادہ ریونیو جنریشن کو یقینی بناتا ہے۔اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے بانی اور چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ان دو دلچسپ سیریز کے دوران اے سپورٹس ایچ ڈی پاکستان کرکٹ کے لیے بنیادی منزل کے طور پر کام کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اے آر وائی کی دیرینہ شراکت کو جاری رکھنے پر بہت خوش ہوں،ہم نے پاکستان میں کھیلوں کے اہم ایونٹس کو فروغ دینے کے لیے اپنے مواد کے پورٹ فولیو کو تیار کیا اور یہ شراکت داری ہمارے مشن کو حاصل کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ہمیں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بالترتیب مردوں اور خواتین کی آئندہ سیریز کے لیے اے سپورٹس ایچ ڈی کے ساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے،
یہ شراکت پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے شائقین کو منصفانہ اور شفاف عمل کے ذریعے اعلی معیار کی نشریات فراہم کرنے کے ویژن کی نشاندہی کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح قومی اثاثے کے طور پر پی سی بی کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے اور ہم پر امید ہیں کہ ہماری شراکت داری کا یہ نیا سنگ میل باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔







