وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان احمد نظامی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان احمد نظامی نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ معاون خصوصی نے اسلام کی تہذیب و ثقافت کی آگاہی و فروغ کے لئے سینٹر کے کام اور اسلامی دنیا کو درپےش عالمی اور قومی مسائل کا اکیڈمک تناظر میں حل پیش …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان احمد نظامی نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ معاون خصوصی نے اسلام کی تہذیب و ثقافت کی آگاہی و فروغ کے لئے سینٹر کے کام اور اسلامی دنیا کو درپےش عالمی اور قومی مسائل کا اکیڈمک تناظر میں حل پیش کرنے کے سلسلے میں خدمات کو سراہا۔انہوں نے پاکستانی اداروں اور سینٹر کے مابین متعلقہ شعبوں میں سکالرشپ دینے اور حصول علم کے سلسلے میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔طارق فاطمی نے پاکستان میں مختلف اداروں اور سکالرزکے کام سے استفادہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ سینٹر کو پاکستان کی اکیڈمک کمیونٹی کے ساتھ تعاون اور بحث و مباحثے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

Leave a Reply