راولپنڈی ۔15اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔ پاکستانی ٹیم نے پیر کی شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آغاز کرنا تھا ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔