کراچی ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی مثالی قیادت کے باعث پاکستان میں اقتصادی شعبہ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان اور بیلا روس کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں پاکستان اور …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کا پاکستان بیلا روس جوائنٹ منسٹری کمیشن کے اجلاس سے خطاب
کراچی ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی مثالی قیادت کے باعث پاکستان میں اقتصادی شعبہ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان اور بیلا روس کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں پاکستان اور بیلا روس جوائنٹ منسٹری کمیشن کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے گذشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 4.7 فیصد تھی جبکہ رواں مالی سال کے دوران اس کا ہدف 5.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔









