واشنگٹن ۔ 09 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست یوٹا کے سابق گورنرجان ہنٹس مین کو روس میں سفیر مقررکرنے کی پیشکش کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں وائیٹ ہاوس کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ پیشکش رواں ہفتے کی ہے۔اہلکار کے مطابق جان ہنٹس مین نے اس پیشکش کو …
ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاست یوٹا کے سابق گورنرجان ہنٹس مین کو روس میں سفیر مقررکرنے کی پیشکش

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 09 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست یوٹا کے سابق گورنرجان ہنٹس مین کو روس میں سفیر مقررکرنے کی پیشکش کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں وائیٹ ہاوس کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ پیشکش رواں ہفتے کی ہے۔اہلکار کے مطابق جان ہنٹس مین نے اس پیشکش کو قبول کرنے کا عندیہ دیاہے۔56سالہ جان ہنٹس مین قبل ازیں چین اورسنگاپور میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ یہ رپورٹ امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔








