وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں پیش آنے والے واقعہ پر اظہار افسوس

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں پیش آنے والے واقعہ پر اظہار افسوس پی ٹی آئی کھلی جارحیت اور فسطائیت کی سیاست پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،ڈاکٹر آصف کرمانی اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے گراﺅنڈ فلور پر پیش آنے والے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے …

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں پیش آنے والے واقعہ پر اظہار افسوس
پی ٹی آئی کھلی جارحیت اور فسطائیت کی سیاست پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے گراﺅنڈ فلور پر پیش آنے والے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کھلی جارحیت اور فسطائیت کی سیاست پر یقین رکھنے والی جماعت ہے جس کے سربراہ نے اپنے کارکنوں کو مار دھاڑ، گالم گلوچ اور اخلاقیات سے عاری سیاست سکھائی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کی ڈکشنری میں نظم و ضبط ، تحمل اور برداشت کا لفظ ہی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی اور فائنل میچ کے پرامن ماحول میں انعقاد کے بعد سے ”عمرانی ٹولہ“ اب مکمل طور پر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”سلسلہ عمرانی“ کے پیروکار غنڈہ گردی اور ہاتھا پائی کے ذریعے اپنی شناخت پختہ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر کرمانی نے کہا کہ عوام اس بد تہذیب ٹولے کو 2018ءکے الیکشن میں ایک بار پھر شکست کا مزہ چکھائیں گے۔

Leave a Reply