سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت فوجی عدالتوں کے حوالہ سے پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل مشاورتی اجلاس

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) فوجی عدالتوں کے حوالہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل مشاورتی اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) فوجی عدالتوں کے حوالہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل مشاورتی اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع پر متفق ہے جبکہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کو فوجی عدالتوں میں بٹھانے سے دستبردار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ قانون شہادت بھی لاگو کیا جائے گا، ملزم کو اپیل کرنے کا بھی حق ملے گا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئین اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بلوں کی فائنل ڈرافٹنگ ہوگی جس کے بعد (آج) جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو یہی بات بتائی تھی کہ فوجی عدالتوں کے حوالہ سے اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے اتفاق رائے ہونے کی تردید کرکے معاملہ کو الجھا دیا۔

Leave a Reply