راولپنڈی ۔ 09 مارچ (اے پی پی) کور کمانڈرز کانفرنس نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پرعزم عوام اور بہادر سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ 200 ویں کور کمانڈر کانفرنس جمعرات کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہوئی جس میں جیو سٹرٹیجک …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی ۔ 09 مارچ (اے پی پی) کور کمانڈرز کانفرنس نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پرعزم عوام اور بہادر سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ 200 ویں کور کمانڈر کانفرنس جمعرات کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہوئی جس میں جیو سٹرٹیجک اور سیکورٹی صورتحال بالخصوص داخلی سلامتی، پاک افغان سرحد کی صورتحال، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کے اطراف بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے شرکاءکو اپنے متحدہ عرب امارات اور قطر کے دوروں سے آگاہ کیا جو مثبت پیشرفت کیلئے کامیاب رہے۔ کور کمانڈر کانفرنس نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے موثر رسپانس اور لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں سیکورٹی انتظامات پر پولیس، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سمیت سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ کانفرنس نے آپریشن ردالفساد کا تفصیل سے جائزہ لیا۔









