وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ناشائستہ زبان کی سیاست اور سیاسی رہنماﺅں کے درمیان لڑائی جھگڑوں سے جمہوریت کمزور ہوگی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے پھٹیچر کے الفاظ انہیں زیب نہیں دیتے کیونکہ وہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما ہیں،ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ناشائستہ زبان کی سیاست اور سیاسی رہنماﺅں کے درمیان لڑائی جھگڑوں سے جمہوریت کمزور ہوگی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے پھٹیچر کے الفاظ انہیں زیب نہیں دیتے کیونکہ وہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما ہیں،ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان ڈی چوک میں دھرنا کے بعد سے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف غیرپارلیمانی زبان استعمال کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ جمہوریت کا منفی تشخص پیش کررہے ہیں ،انہوں نے عمران خان سے کہا کہ وہ دوسروں کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے سے باز رہیں کیونکہ وہ ملک میں اچھی اقدار کو فروغ نہیں دے رہے۔

Leave a Reply