سید علی گیلانی، شبیر شاہ، یاسین ملک ، دیگر حریت رہنماﺅں کا شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت

سرینگر ۔ 10 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنماﺅں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں شہید ہونے والے کم عمر لڑکے 15سالہ عامر نذیر اور دیگر تین نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ فوجیوں نے عامر نذیر کو جمعرات کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے بدگام پورہ میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے …

سرینگر ۔ 10 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنماﺅں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں شہید ہونے والے کم عمر لڑکے 15سالہ عامر نذیر اور دیگر تین نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ فوجیوں نے عامر نذیر کو جمعرات کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے بدگام پورہ میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کیا جبکہ جہانگر احمد گنائی اورشفاعت احمد کو علاقے میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا۔قابض فو ج نے بانڈی پورہ کے علاقے ملنگام میں بھی جمعرات کی شام ایک نوجوان مشتاق احمد کو جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ان عظیم اور مقدس قربانیوں کا تقاضا ہے کہ پوری قوم ان کی حفاظت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply