ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

172
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

راولپنڈی۔19اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

نوزائیدہ بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے سی سیکشن کے ذریعے چھے بچوں کو جنم دیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق چھے بچے (جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں )اور ان کی ماں مکمل طور پر تندرست ہے ۔