اٹک۔ 23 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف یوتھ اقدامات کے حوالے سےڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ آرٹی اے راؤ عاطف رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا۔ضلع کے تمام سرکاری ( گرلز و بوائز ) کالجز کے پرنسپلز نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد وزیر اعلٰی پنجاب کے یوتھ پروگرام کے بارے آگاہی دینا اور زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات تک پیغام پہنچانا ہے تاکہ وہ اس پروگرام سے مستفید ہوں اور اپنی تعلیمی کو محفوظ سفر سے جاری رکھ سکیں۔ مجموعی طور پر 20 ہزار ( 19 ہزار پیٹرول اور 1 ہزار الیکٹرک) بائیکس دی جائیں گی۔ بائیکس 2 سال کی آسان اقساط میں دی جائیں گی، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر خواتین اور مرد طلبہ کا کوٹہ 50، 50 فیصد ہوگا۔
طلبہ bikes.punjab.gov.pk آن لائن پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے۔ 18 سال سے زائد گورنمنٹ کالجز، یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو یہ بائیکس مکمل جانچ پڑتال کے بعد بنک آف پنجاب ای بیلٹنگ( قراندازی) کے ذریعے دی جائیں گی۔