اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبارمیں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا اور انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) کے اضافہ کے بعد72051.89 پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک مرحلہ پرانڈکس ایک ہزار54 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد72414 پوائنٹس کی بلندترین سطح پرپہنچا تاہم کاروبارکے اختتام پر انڈکس72051.89 پوائنٹس پر بندہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طورپر59 کروڑ، 94 لاکھ، 16 سو 43 حصص کالین دین ہوا جن کی …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبارمیں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا اور انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) کے اضافہ کے بعد72051.89 پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک مرحلہ پرانڈکس ایک ہزار54 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد72414 پوائنٹس کی بلندترین سطح پرپہنچا تاہم کاروبارکے اختتام پر انڈکس72051.89 پوائنٹس پر بندہوا۔
گزشتہ روز مجموعی طورپر59 کروڑ، 94 لاکھ، 16 سو 43 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 24.55 ارب روپے تھی، کاروباری سرگرمیوں کے دوران 380کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 216 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 139 کی قیمتوں میں کمی اور25 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈکس240.96 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد23807.81 پوائنٹس پربندہوا جبکہ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 11.89 ارب روپے کے سودے ہوئے۔گزشتہ روزپاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 54513000 حصص، کے الیکٹرک کے 40123957 حصص، ائیرلنک کمیونیکیشن کے 25939673 حصص، ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ کے 24114567 حصص اورٹیلی کام لمیٹڈ کے 17620891 حصص کالین دین ہوا۔









