لاہور۔11 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے حکم پرپنجاب حکومت نے پولیس کے شہداءکے خاندانوں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔پولےس شہداءکے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کو ہر قیمت پر نبھائیں گے ،یہ پیکیج شہداءکی عظیم قربانیوں کا نعیم البدل تو نہیں اوریہ پیکیج شہداءکی عظیم قربانیوں …
شہباز شریف کاپنجاب پولیس میں ڈیجیٹل سسٹم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔11 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے حکم پرپنجاب حکومت نے پولیس کے شہداءکے خاندانوں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔پولےس شہداءکے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کو ہر قیمت پر نبھائیں گے ،یہ پیکیج شہداءکی عظیم قربانیوں کا نعیم البدل تو نہیں اوریہ پیکیج شہداءکی عظیم قربانیوں کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ یہ شہداءکے لواحقین کا حق ہے اور یہ پیکیج شہداءکے خاندانوں کو روزمرہ زندگی گزارنے کیلئے ان کی حقیر خدمت ہے اورپنجاب حکومتشہداءکے خاندانوں کی دیکھ بھال کیلئے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق شہداءپیکیج پر عملدرآمد کررہی ہے۔وہ سنٹرل پولیس آفس(انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر) میںپنجاب پولیس میں ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کیے جانے والے اقدامات کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔








