لندن ۔ 12 مارچ (اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ سیزن 2016-17 ءکے اختتام پر اس کے چینی کے ذخائر 50 فیصد کم ہوجانے کا امکان ہے جس کی وجہ پیداوار کا 5 سال کی اوسط سے کم رہنا ہے۔یورپین کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق رواں سیزن کے دوران سفید چینی کی پیداوار 16.7 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے …
سیزن 2016-17 ءکے اختتام پر یورپی یونین کے چینی کے ذخائر میں 50 فیصد کمی کا امکان

مزید خبریں
لندن ۔ 12 مارچ (اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ سیزن 2016-17 ءکے اختتام پر اس کے چینی کے ذخائر 50 فیصد کم ہوجانے کا امکان ہے جس کی وجہ پیداوار کا 5 سال کی اوسط سے کم رہنا ہے۔یورپین کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق رواں سیزن کے دوران سفید چینی کی پیداوار 16.7 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو کہ 2015-16 ءکی نسبت 12 فیصد زیادہ ہے تاہم سیزن کے آخر پر چینی کے ذخائر کم ہوکر 0.9 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سیزن کے اختتام پر چینی کے ذخائر 1.9 ملین ٹن جبکہ 2014-15 ءکے اختتام پر 3.9 ملین ٹن رہے تھے۔








