وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ءکے اپنی انتخابی منشور میں مردم شماری کرانے کا وعدہ کیا تھا اور آج اس وعدے کی تکمیل کی جا رہی ہے، پاکستان چھٹی مردم و خانہ شماری کیلئے پوری طرح تیار ہے جو سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے ضروری ہے، مردم و …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ءکے اپنی انتخابی منشور میں مردم شماری کرانے کا وعدہ کیا تھا اور آج اس وعدے کی تکمیل کی جا رہی ہے، پاکستان چھٹی مردم و خانہ شماری کیلئے پوری طرح تیار ہے جو سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے ضروری ہے، مردم و خانہ شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ ، دوسرامرحلہ 25 اپریل کو شروع ہو گا ، دونوں مراحل 25 مئی تک مکمل کر لئے جائیں گے، مردم شماری کے دوران افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سیکورٹی فراہم کریں گے،مردم و خانہ شماری کے عمل میں ایک لاکھ 18 ہزار 918 سول ملازمین اپنی خدمات سرانجام دیں گے،غلط معلومات دینے والوں کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی، ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ٹو اے فارم میں مردوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ خواجہ سراﺅں کے اعداد و شمار کو بھی اکٹھا کیا جائے گا

Leave a Reply