وزیراعظم کے مشیر سربراہ فاٹا اصلاحات کمیٹی سرتاج عزیز کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ و سربراہ فاٹا اصلاحات کمیٹی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہماری کمیٹی کی رپورٹ میں واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنا ہی سب سے قابل عمل حل ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فاٹا کے حوالے سے مختلف جرگوں …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ و سربراہ فاٹا اصلاحات کمیٹی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہماری کمیٹی کی رپورٹ میں واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنا ہی سب سے قابل عمل حل ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فاٹا کے حوالے سے مختلف جرگوں سے تین چار آپشنز پر بات کی تھی لیکن فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہی سب سے بہتر اور قابل عمل آپشن تھا کیونکہ اسٹیٹس کو اور گلگت بلتستان کی طرح کونسل کا بھی کوئی فائدہ نہیں تھا ، الگ صوبے کا آپشن بھی تھا جس پر بہت غور بھی ہوا ۔ ان تمام آپشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے بہترین اور قابل عمل حل یہی تھا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ایجنسی میں موجود سیاسی جماعتوں سمیت وہاں موجود ملکوں اور بڑوں سمیت صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں اور نوجوانوں سے بھی کئی کئی گھنٹوں کی مشاورت اور تفصیلی بات چیت کی جس میں بہت کم لوگ فاٹا کو علیحدہ صوبہ بنانے کے حق میں تھے جبکہ اکثریت کی یہی رائے تھی کہ اسے خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے اور پھر ہی جا کہ یہ فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply