لالہ موسیٰ۔12 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلمان معاشروں میں علم و تحقیق کا فروغ بہترین قومی خدمت ہے‘ پاکستان کے نوجوان مستقبل کی علمی معیشت کے پاسبان و پاسدار ہیں‘ پاکستان میں تعلیم کے چراغوں کی فرواں روشنی قومی خوش بختی کی علامت ہے‘ موجودہ حکومت کا وژن و منشور پاکستان میں علم و تعلیم …
مسلمان معاشروں میں علم و تحقیق کا فروغ بہترین قومی خدمت ہے ،‘ وفاقی وزیر احسن اقبال
لالہ موسیٰ۔12 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلمان معاشروں میں علم و تحقیق کا فروغ بہترین قومی خدمت ہے‘ پاکستان کے نوجوان مستقبل کی علمی معیشت کے پاسبان و پاسدار ہیں‘ پاکستان میں تعلیم کے چراغوں کی فرواں روشنی قومی خوش بختی کی علامت ہے‘ موجودہ حکومت کا وژن و منشور پاکستان میں علم و تعلیم کی ترقی ہے‘ تعلیمی و تدریسی معیار کو بلند کیے بغیر ہم حقیقی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتے ۔ پروفیسر احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے نارووال کیمپس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔









