اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ژوب،قلات، مالاکنڈ ڈویژن،بالائی فاٹا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں …
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ژوب،قلات، مالاکنڈ ڈویژن،بالائی فاٹا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،قلات، مالاکنڈ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 05، استور منفی 04، مالم جبہ منفی 03، راولاکوٹ اورکوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









