راولپنڈی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملک کے دور افتادہ علاقوں کے کالجوں کے 40 طلباءکے ایک گروپ نے پیر کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ طلباءنے چیف آف آرمی سٹاف یوتھ انکرجمنٹ پروگرام کے حصہ کے طور اعلیٰ مقاصد اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے ذریعے قومی یکجہتی اور ترقی میں حصہ لینے کیلئے بری فوج کے سربراہ …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دور افتادہ علاقوں کے کالجوں کے طلباءکی ملاقات
راولپنڈی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملک کے دور افتادہ علاقوں کے کالجوں کے 40 طلباءکے ایک گروپ نے پیر کو یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ طلباءنے چیف آف آرمی سٹاف یوتھ انکرجمنٹ پروگرام کے حصہ کے طور اعلیٰ مقاصد اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے ذریعے قومی یکجہتی اور ترقی میں حصہ لینے کیلئے بری فوج کے سربراہ سے ملاقات کی۔ بری فوج کے سربراہ نے نوجوانوں کو پاکستان کا انتہائی قیمتی اثاثہ قرار دیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ مقاصد اور معیاری تعلیم کے حصول کے ساتھ قومی یکجہتی اور ترقی میں شامل ہوں۔ انہوں نے تعلیم و قومی ترجیح کو ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قومی مقصد کے حصول کیلئے بھرپور مدد فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔









