پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرجمعہ کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر45 کروڑ، 21 لاکھ،55ہزار، 229 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 24.54 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈکس میں 360.77 پوائنٹس کانمایاں اضافہ ہوا اورانڈکس 23594.84 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچرٹریڈنگ کے تحت مجموعی طورپر10.53 …

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرجمعہ کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر45 کروڑ، 21 لاکھ،55ہزار، 229 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 24.54 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈکس میں 360.77 پوائنٹس کانمایاں اضافہ ہوا اورانڈکس 23594.84 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ فیوچرٹریڈنگ کے تحت مجموعی طورپر10.53 ارب روپے کے سودے ہوئے۔

گزشتہ روز مجموعی طورپر376کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 248 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور26 کمپنیوں کے حصص کی قدرمیں استحکام رہا، اس کے برعکس 102 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، حیسکول اورفوجی سیمنٹ کے سب سے زیادہ حصص کا لین دین ہوا،

پی پی پی ایل کے 26658354، حیسکول 26575393، فوجی سیمنٹ 19309110 اورپاک الیکٹران لمیٹڈ کے 16261833 حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔پاکستان جنرل انشورنس، بی ایف مضاربہ اور عروج انڈسٹری سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہی، اس کے برعکس فرسٹ ٹرائی سٹارمضاربہ، ریڈکوٹیکسٹائل اورامپرئیل لمیٹد کے زیادہ حصص کی قیمت میں کمی ہوئی۔