اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا محبوب ملک بنا دیا ہے، وژن 2025ءکے ذریعے پاکستان دنیا کی بہترین 25 ویں اور وژن 2047ءکے ذریعے دنیا کی بہترین 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ وہ پیر کو ہمدرد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع …
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا ہمدرد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا محبوب ملک بنا دیا ہے، وژن 2025ءکے ذریعے پاکستان دنیا کی بہترین 25 ویں اور وژن 2047ءکے ذریعے دنیا کی بہترین 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ وہ پیر کو ہمدرد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجلی کے نئے منصوبے لگ رہے ہیں، بڑی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور جلد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، 2013ءمیں ملک کو 18، 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کا ہر مستند جریدہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے، کیا اس کو تبدیلی نہیں کہیں گے، تبدیلی تو آ رہی ہے کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا محبوب ترین ملک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیاءکی بہترین سٹاک ایکسچینج قرار دیا جا رہا ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔









