وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن 2013ءمیں وفاقی حکومت کی ہدایت پر شروع کیا گیا اور اب اسے منطقی …

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات
صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن 2013ءمیں وفاقی حکومت کی ہدایت پر شروع کیا گیا اور اب اسے منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے جہاں آپ کی قابلیت اور سیاسی شعور وپختگی سے سندھ کی انتظامی مشینری اور عوام مستفید ہوں گے وہاں سیاسی عمل بھی مزید پختہ ہوگا۔ ملاقات میں صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام کےلئے رینجرز، انٹیلی جنس، ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply