مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک عبدالجلیل المخلافی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک عبدالجلیل المخلافی نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور اپنے ملک کیلئے پاکستان کی جانب سے سیاسی حمایت اور معاشی امداد پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر قریبی رابطہ کا …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک عبدالجلیل المخلافی نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور اپنے ملک کیلئے پاکستان کی جانب سے سیاسی حمایت اور معاشی امداد پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر قریبی رابطہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ یمن کے اتحاد، سالمیت اور علاقائی یکجہتی کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن میں مکمل امن و استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ یمن کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے مشیر کو یمن کی صورتحال، قیام امن کی کوششوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمہ کیلئے یمن کی حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خوراک کی قلت کے باعث سنجیدہ انسانی صورتحال سمیت یمن کو درپیش سکیورٹی، سیاسی اور معاشی چیلنجوں کے متعلق بھی آگاہ کیا۔

Leave a Reply