موضع طمعہ و موریاں کے رہائشیوں کی زمین زبردستی نہیں لی جا سکتی، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موضع طمعہ و موریاں کے رہائشیوں کی زمین زبردستی نہیں لی جا سکتی، مسئلہ کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کی ہیں، کسی تنازعہ کی صورت میں مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور مقامی لوگوں کی داد رسی کریں …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موضع طمعہ و موریاں کے رہائشیوں کی زمین زبردستی نہیں لی جا سکتی، مسئلہ کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کی ہیں، کسی تنازعہ کی صورت میں مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور مقامی لوگوں کی داد رسی کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ مسئلہ کے حل کیلئے انہوں نے بیرسٹر ظفر نصراللہ، ڈی جی ہاﺅسنگ اور سپریم کورٹ کے سینئر وکلاءسے ملاقات کی ہے اور انہیں معاملہ کی نزاکت سے آگاہ کیا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو یہ باور کرایا گیا کہ موضع طمعہ و موریا ں میں جبری طور پر زمین کا حصول ممکن نہیں۔ مقامی لوگ کئی نسلوں سے اس علاقے میں آباد ہیں اور زمین کے حقیقی وارث ہیں ،ان کے مالکانہ حقوق زبر دستی نہیں چھینے جا سکتے۔

Leave a Reply