راولپنڈی میں 7 روزی انسداد پولیو مہم اختتام پزیر

104
polio-free Punjab
polio-free Punjab

راولپنڈی۔ 05 مئی (اے پی پی):راولپنڈی میں 7 روزی انسداد پولیو مہم اختتام پزیر ہو گئی۔راولپنڈی میں 8 لاکھ 64 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ راولپنڈی میں 6800 سے زائد ورکر مہم کا حصہ رہے۔ پولیو مہم کوائف اکٹھے کیے جانے کا عمل جاری ہے۔ انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال نے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت کوائف کا اندراج یقینی بنایا جائے۔ پولیو ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف انتہائی اہم ہیں۔

اس کے علاوہ ترجیحی آبادیوں کی کوریج کے کوائف بھی حاصل کیئے جا رہے ہیں۔ خضر افضال کا کہنا تھا کہ کوائف کی روشنی میں پولیو مہم کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام کوائف کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا اور تمام ضلعی افسران کی پولیو مہم میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ خضر افضال نے باور کروایا کہ آئندہ ہفتے پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ پولیو کا خاتمہ حکومت، محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے ۔