وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا دانیال عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عوامی حلقوں میں غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عمران خان کے حق میں فیصلے نہیں آتے تو بہتان تراشیاں کرتے ہیں، پہلے …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عوامی حلقوں میں غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عمران خان کے حق میں فیصلے نہیں آتے تو بہتان تراشیاں کرتے ہیں، پہلے دھاندلی کا ڈرامہ رچایا گیا، اب پانامہ پر سیاست چمکائی جا رہی ہے، تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے والے محمد نوازشریف عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں، پاکستان کے عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ قوم کی ترقی کی سیاست کرتے ہیں،جو میڈیا ٹرائل مریم نواز کا ہوا ایسا کسی کی بہن اور بیٹیوں کے بارے میں نہیں ہوا کرتا، مریم نواز کی حیثیت کا تعین پاکستانی قوم کرے گی۔ انہوں نے پاکستان کا پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کیا، اسلام آباد کے 422 سکولز میں تعلیمی اصلاحات کا پروگرام متعارف کرایا، پہلی یوتھ لون سکیم متعارف کروائی، جتنی سازشیں اور من گھڑت دستاویزی فلمیں بنا لیں جیت حق کی ہوگی، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی، سوشل میڈیا پر منفی مہم اور بے بنیاد پراپیگنڈہ سائبر کرائم میں آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں آنا ہے، عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply