وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 2013ءکے پی ٹی آئی کے دھرنا کلچر کے بعد اشتعال انگیز زبان کے استعمال میں زیادہ شدت آگئی ہے جو درست نہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی حالیہ لڑائی کو ہماری جماعت سمیت کوئی بھی قبول نہیں …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 2013ءکے پی ٹی آئی کے دھرنا کلچر کے بعد اشتعال انگیز زبان کے استعمال میں زیادہ شدت آگئی ہے جو درست نہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی حالیہ لڑائی کو ہماری جماعت سمیت کوئی بھی قبول نہیں کر رہا بلکہ اس پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے بلکہ جاوید لطیف نے اس بات پر معذرت کرتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف تقاریر ہوتی ہیں مختلف الفاظ سپنچ بھی ہوتے ہیں لیکن جوحد جسمانی لحاظ سے مراد سعید نے عبور کی ہے وہ آج تک کسی نے نہیں کی جو سرا سر زیادتی ہے۔ مراد سعید اور جاوید لطیف دونوں نے جو کیا وہ بالکل غلط ہے جو نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہ بات غلط ہوئی جس پر معافی تلافی بھی ہو چکی ہے اس لیے اب اس بات کو ختم ہونا چاہیئے۔

Leave a Reply