لاہور میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمی

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) لاہور میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں3 پولیس اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں تھانہ غازی آباد سی آئی اے میں تعنات پولیس اہلکاروں نے لیڈی ویلنگڈن ہسپتال کے قریب ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کارسواروں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تین …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) لاہور میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں3 پولیس اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں تھانہ غازی آباد سی آئی اے میں تعنات پولیس اہلکاروں نے لیڈی ویلنگڈن ہسپتال کے قریب ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کارسواروں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، فائزنگ کے بعد کار سوار ملزمان فرار ہوگئے۔

Leave a Reply