اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حضور پاک حضرت محمد سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ یہ ہمارے دین کی اساس ہے۔ حضور کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی نا قابل معافی ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر داخلہ فوری طور …
حضورپاک حضرت محمد کی شان میں گستاخی نا قابل معافی ہے، وزیر اعظم نواز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حضور پاک حضرت محمد سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ یہ ہمارے دین کی اساس ہے۔ حضور کی شان میں کسی طرح کی بھی گستاخی نا قابل معافی ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر داخلہ فوری طور پر گستاخانہ مواد کی بندش کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں اور اس کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر کیفر کردار تک پہنچائیں۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حقیقت نہیں بھولنی چاہئے کہ حضرت محمد پوری انسانیت کے محسن ہیں۔ ناموس رسالت کے بارے میں مسلمانوں کی شدید حساسیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش ہے۔








